کاروار 14؍اپریل (ایس او نیوز) کاروار انکولہ اسمبلی حلقے میں انتخابات سے متعلق شکایات درج کروانے کے لئے کاروار تحصیلداردفتر میں جو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، اس کا ٹیلی فون نمبر بدل گیا ہے۔
کاروار تحصیلدار آر جی ہوسورو کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق عوام اگر انتخابی معاملات سے متعلقہ کوئی شکایت درج کروانا چاہتے ہوں تو اب اس ٹیلی فون نمبر08382-229808 پر رابطہ قائم کریں۔